نئی دہلی،10مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم دو مقام نیچے کھسک گئی ہے۔فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں ہندوستان 132ویں نمبر پر ہے۔ہندوستان کے 233پوائنٹس ہیں جو اس کے گزشتہ ماہ کے یوگا سے 11کم ہیں۔ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)کے ممالک میں ہندوستان 46ممالک میں 19ویں نمبر پر ہے۔ایران ایشیا میں سب سے اوپر ہے۔اس کی عالمی درجہ بندی 33ہے۔ارجنٹائن عالمی درجہ بندی میں اب بھی ٹاپ پر بنا ہوا ہے۔اس کے بعد برازیل، جرمنی، چلی اور بلجیم کا نمبر آتا ہے۔